ساہیوال(نامہ نگار) ساہیوال کے علاقے کمیر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 50سالہ بشیراں بی بی اور 22سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد نواحی گائوں 124نائن ایل کے رہائشی تھے اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس تھانہ کمیر نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔




