صفدرآباد(نامہ نگار)وارڈ کلینرز اکڑ گئے ، صفائی کا کام کرنے سے انکار، سول ہسپتال ننکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار محی الدین نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے وہاں تعینات 30 وارڈ کلینرز کو فوری طور پر اپنی اصل ڈیوٹی یعنی صفائی کے فرائض سر انجام دینے کے احکامات جاری کئے۔انکے احکامات سے انکار پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملازمین کو معطل کر دیا اور انہیںہدائت کی کہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں رپورٹ کریں جہاں ان کے خلاف مزید محکمانہ کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق یہ 30 ملازمین کافی عرصے سے اپنی اصل ڈیوٹی صفائی کے بجائے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میںبطور کلرک اور دیگر نوعیت کی دیوٹیاں انجام دے رہے تھے۔ایم ایس کی جانب سے احکامات سے انکار پر تمام 30 وارڈ کلینرز کومعطل کردیاگیا ہے اور انہیں ڈی ایچ اے میں رپورٹ کو کہا گیا جہاں ان ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




