20روز سے کمالیہ کے درجنوں علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی معطل،مکین سراپا احتجاج

کمالیہ(نامہ نگار)محلہ عید گاہ، اسلام پورہ، مدینہ آباد، جنڈی والا اور گردونواح میں گزشتہ 20روز سے واٹر سپلائی کا پانی بند، شہری شدید پریشانی کا شکارکمالیہ کے مختلف علاقوں محلہ عید گاہ، اسلام پورہ، مدینہ آباد، جنڈی والا اور ملحقہ آبادیوں میں پچھلے 20روز سے سرکاری واٹر سپلا ئی مکمل طور پر غائب ہے ، جس کے باعث شہریو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھریلو استعمال، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی مثر کارروائی نہیں کی گئی، جس پر انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے ، واٹر سپلائی کی بحالی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں