اندرونی اختلافات کو ختم کرینگے

لاہور(بیورو چیف) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و چیئرمین چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم شہادت کے دور میں ہیں،ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک قائم رہیں گے، معاشرہ یذیدیت اور حسینیت دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ٹرمپ اورنیتن یاہو نے ایران پر یہ سوچ کر حملہ کیا کہ ان کو مار کر قبضہ کر لیں گے تو وہ کبھی ایسا نہیں کر سکیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حزب اللہ ہی غالب آئیں گے ،شیطان غالب نہیں آ سکتا، لبرل ازم کی چربی جب آنکھوں پر چڑھی ہو تو پھر سچائی نہیں دیکھ سکتا، یہ سوچتے تھے کہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد ایران پر قبضہ کر لیں گے، باحیا قوم پوری دنیا کیلئے معلم بن گئی کہ مرنا اور جینا کیسے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنت وحدت امام مہدی کے لئے ناگزیر ہے جو تفرقہ پیدا کرتا ہے وہ رکاوٹ پیدا کرتا ہے، خامنہ ای شہید ہوئے تو قوم کھڑی ہوگئی ،وہ بہترین وزیر دفاع بھی تھے، اس وقت امریکہ سمجھتا ہے کہ ان کے مقابلے میں کچھ لوگ ہیں تو ان کے خلاف سولائزیشن قوم کھڑی ہوگئی، ٹرمپ سمجھتا تھا کہ جنگ جوانوں سے لڑیں گے تو شیر دل قوم نے سڑک پر نکل کر بھرپور مقابلہ کیا، جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ جنگ جاری ہے حق و باطل کے جنگ قیامت تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں