غیر قانونی فلیکسز آویزاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت شہر بھر میں غیر قانونی فلیکس، بینرز اور پوسٹرز کے خلاف کریک ڈان تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو واضح احکامات دیے ہیں کہ سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی مقامات پر بغیر اجازت لگائے گئے اشتہاری مواد کے خلاف فوری اور مثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں فلیکس اور بینرز فوری طور پر ہٹا دیے جائیں، ذمہ دار افراد پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ہٹانے کے اخراجات بھی ان سے وصول کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی مقدمات درج کیے جائیں گے اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اشتہاری مواد کی تنصیب سے قبل متعلقہ ادارے سے باقاعدہ اجازت لینا اور مقررہ فیس ادا کرنا لازمی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں