سرگودھا، سمارٹ لاک ڈائون کیخلاف ورزی پر کارروائیاں

سرگودھا(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنرحسین احمد رضا چوہدری کی ہدایات پر شہر میں سمارٹ لاک ڈائون اور حکومتی اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا احمد شیر گوندل نے مختلف فوڈ آئوٹ لیٹس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقرر ہ وقت کے بعد سروس فراہم کرنے اور ان ڈور ڈائننگ جاری رکھنے پر متعدد ہوٹلز کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران عمر خیام، NY 212 ، وائٹ کیسل اور اوریزا کیفے کو رات 10 بجے کے بعد کھلے رکھنے اور ان ڈور سٹنگ جاری رکھنے کی خلا ف ورزی پر سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کسی بھی قسم کی سروس اور بالخصوص ان ڈور ڈائننگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں