صفدرآباد(نامہ نگار)بوڑھے ماں باپ کا سہارا بننے اور اپنے حسین مستقبل کی خاطر صفدرآبا د کا نوجوان طیب ملک فراڈیئے کے ہاتھوں لٹ گیا ،حسین مستقبل کا خواب چکنا چور ،رونا دھونا ہی مقدر بن گیا۔صفدرآباد کے نوجوان طیب ملک نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ اسے فیصل آباد کے علاقے کھڑڑیانوالہ کے فیض اللہ رانا نامی ایک شخص نے سعودی عرب بھجوانے کے لئے اس سے 7 لاکھ روپے لئے پاسپورٹ وغیرہ لے لیا اوراسے کہا کہ عنقریب وہ سعودی عرب چلا جائے گا ،بعد ازاں اس شخص نے اسے سعودی عرب کے شہر طائف لے جا کر اسے ایک دکان پر ملازم رکھوا دیا ،تین چار ماہ کیا ،گھر والے بھی مطمئن ہو گئے اور مستقبل حسین نظر آنے لگا ۔ پھر ایک دن اس نے پاسپورٹ واپس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا پاسپورٹ ہے اور پاکستان کا ٹکٹ ہے یہاں سے چلے جائو ۔یہ سن کر میرے پائوں تلے سے زمین نکل گئی اور میںطائف میںلاوارث ہو کر رہ گیا ۔مرتاکیا نہ کرتاکے مصداق اپنے وطن سے دور اور اکیلا کوئی ساتھی نہیںلاچار جہاز پر بیٹھ کر پاکستان آگیا،گھر آکر ساری داستان سنائی مگر لا حاصل ،،اب پچھتائے کیا ہوت ،،جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔طیب ملک نے بتایا کہ اب وہ شخص اپنا موبائل فون ہی نہیں اٹھاتا ۔




