ٹریفک کا المناک حادثہ،مزدا ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار 2نوجوانوں کو کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹریفک کے المناک حادثہ میں مزدا ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا،تفصیلات کے مطابق جڑانوا لہ خانوآنہ تا مکوانہ بائی پاس پر تیز رفتار مزدا ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار یاسر خان اور عظیم شمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پولیس کے سپرد کر دی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں