شاہ محمد سراج الحق کا عرس17,18ُاپریل کو منعقد ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برصغیر کے معروُ ف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ محمد سراج الحق چشتی صابری گورداسپوری کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ17,18اپریل 2026 بمطابق 28 شوال بروز جمعتہ المبارک،ہفتہ مرکز جماعتِ سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلزکالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا ۔ تقریبات ِعُرس کی صدارت امیر جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرورالحق شہزاد چشتی صابری سراجی کریں گے جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی،صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمانِ خصوصی ہونگے۔تقریبات ِ عرس کا آغاز مورخہ 17 اپریل بروز جمعتہ المبارک بعد نمازِفجر قرآن خوانی سے ہو گا۔نمازِجمعہ کے بعد محفلِ نعت خوانی ہو گی اور ماسٹر محمد ضمیر بانی جماعتِ سراجیہ حضرت قبلہ شاہ محمد سراج الحق چشتی صابری کی سیرت وکردار پر روشنی ڈالیں گے ۔نمازِمغرب کے بعد محفل ِذکرہوگی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عاصم کامختصر خطاب ہو گا۔ جنرل سیکریٹری جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی جماعتِ سراجیہ کے اسلامی ،فلاحی اغراض ومقاصد کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ نمازِعشاء کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔مورخہ 18 اپریل بروز ہفتہ اعلی الصبح3:00 بجے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی جائیگی ۔جس کے بعد محفل ِذکر ہو گی جو کہ نمازِفجر تک جاری رہے گی۔نمازِفجر کی ادائیگی کے بعد مولانا غلام قاسم صاحب کا مختصر خطاب ہوگا۔7:30 بجے صبح حاضرین کو ناشتہ دیا جائے گا۔9:00بجے صبح محفل ِ ختم و دُعا ہوگی جس کے ساتھ ہی تقریباتِ عُرس اختتام پذیر ہونگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں