فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکو گریڈ19 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور بطور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد میں تعمیر وترقی اور سرکاری محکموں میں اعلیٰ نظم ونسق قائم رکھنے سمیت بہترین کارکردگی دکھانے پر بطور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ’ 8بازاروں کو وہیکل فری بنانے’ بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت شہر کی خوبصورتی اور بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ جدید خطوط پر استوار کرنے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ کچہری بازار کو ماڈل بازار بنانے کیلئے’ ستھرا پنجاب کے حوالے سے شہر بھر کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا’ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی اور مشینری کو فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر حکومت پنجاب نے ان کی کارکردگی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے گریڈ18 سے گریڈ19 میں ریگولر کر کے ترقی دیکر فیصل آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر فرائض سرانجام دینے کا کہا گیا ہے۔




