فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر الحاج منیر احمد نورانی کے بھائی حاجی بشیر احمد نورانی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور صوم وصلوٰة کے پابند انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب ناظم آباد سٹی کے پارک میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سیاسی’ سماجی’ مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں اور تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ادارہ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔




