ڈویژن کے چاروں اضلاع میں صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ایم ڈی ستھرا پنجاب عابد حسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایا ت کے مطابق صفائی کے نظام کو مزید مثر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں صفائی کے انتظا م کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اس نظام میں فیشل ریکگنیشن ، جی پی ایس ٹریکنگ، اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کیلئے 1139ہیلپ لائن، واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر03000191139اور موبا ئل ایپ شامل ہیں۔گزشتہ روز سینٹرل کنٹرول کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عابد حسین بھٹی نے آپریشنز ہیڈ کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تحصیلوں میں گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کو مانیٹر کیا جائے۔کنٹرول روم سٹاف کی شفٹ کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔انکا کہنا تھا کہ لینڈ فل سائیٹ پر ڈیجیٹل وزن کنڈوں کی سختی سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل مارکیٹس میں ویسٹ ورکرز کی شفٹ کا د ورانیہ دو گھنٹے بڑھاتے ہوئے رات 10 بجے تک کر دیا جائے تا کہ مارکیٹس میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں