شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری اولین ترجیح ہے ،ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ ملت روڈ حق باہو چوک میں ڈرینج اور سیوریج لائن سیٹلڈ ہونے کے باوجود متعلقہ علاقوں کو سیوریج ریلیف میں تیزی لائی گئی ہے اور آپریشنز سٹاف نے نگہبانپورہ مین بازار بی بلاک اور مڈ سٹی چوک میں جمع ہونے والا پانی سکر مشینوں کے ذریعے ختم کرا دیا اوراس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اینڈ ایم فرخ صغیرنے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ شادمان ڈسپوزل اسٹیشن آپریشنل ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقے چباں مین روڈ، اسلامیہ پارک، چباں گلی نمبر ایک سے گلی نمبر 7، خدیجہ محمود ٹرسٹ ہسپتال روڈ اور اس کے بالکل سامنے روڈ سمیت تمام تر علاقے سیوریج کے پانی سے مکمل کلیئر ہیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈلیوری اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، آپریشنز سٹاف متحرک و مستعد جبکہ مشینری فعال ہے جس کا مقصد ہی عوام کو سیوریج آپریشنز میں درپیش مسائل میں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت روڈ حق باہو چوک پر سیٹلڈ ہونے والی ڈرینج اور سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی آخری مراحل میں ہے اور وہاں واسا انجینئرز مسلسل کام کررہے ہیں اورجلد ڈرینج لائن کی مرمت کر کے سیوریج آپریشنز بحال کردئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں