فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر کے ہمراہ کچہری بازار کا دورہ کیا اوربازار کی بیوٹیفکیشن کے جاری کامو ں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، گرین بیلٹ کی تیاری،دکانوں کے باہر یکساں ڈیزائننگ کا جائزہ لیا اورباقی ماندہ کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف کاروباری افرادکو سازگارماحول بلکہ شہریوں کو بھی معیاری تفریح ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ 92 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے 4پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کچہری بازار میں جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔




