فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ باغ والی پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈیافتہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو15 پر اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے بوہڑ چوک ایوب ریسرچ کے قریب شہری سے 25ہزار اور فون چھین کر فرار ہوئے، جس پر پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو باغ والی پلی پر آمنا سامنا ہوا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے رسالہ روڈ کی طرف بھاگے، اسی دوران ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا بھی نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کا تبادلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو دو ملزمان زخمی حالت میں پڑے تھے اور ان کے پاس موٹرسائیکل بھی پڑا تھا۔ جن کو قابو کیا جنہوں نے اپنا تعارف زبیر عرف جھارا ولد محمد حسین سکنہ رحمان سٹی 219 رب اور علی اصغر عرف کاشی ولد عبدالحمید سکنہ محلہ عثمان غنی کروایا، جن کو ہسپتال منتقل کیا۔ زبیر عرف جھارا ریکارڈیافتہ اور پولیس کو 50وارداتوں جبکہ علی اصغر 10مقدمات میں ریکارڈیافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے چھینی جانے والی رقم برآمد کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




