ملک محمد سلیم کے بیٹے کی شادی ،عمائدین شہر کی بھرپور شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و معروف کنٹریکٹر ملک محمد سلیم کے فرزند ارجمند ملک وقاص سلیم کی دعوت ولیمہ کاٹیج مارکی ڈائیوو روڈ میں ہوئی’ دعوت ولیمہ کی تقریب میں نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک’ ڈاکٹر نثار احمد جٹ ایم این اے’ میاں طاہر جمیل’ رائو کاشف رحیم ایم پی ایز’ سابق چیئرمین واسا میاں عرفان منان’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد’ سابق ایم پی اے چوہدری خالد امتیاز بلوچ’ سابق چیئرمینز چوہدری پرویز اقبال کموکا’ میاں مجیرالشریف پوما’ محمد رمضان بائو جٹ’ میونسپل کارپوریشن کے آفیسر ملک محمد اکرم’ ملک تنویر’ ملک سعید’ چوہدری پرویز ڈھلوں’ کچہری بازار کے سابق صدر چوہدری فیض محی الدین گوگا’ حاجی محمد اکرم انصاری کے صاحبزادے حاجی افتخار انصاری’ چوہدری نبیل احمد گجر’ سوشل ویلفیئر کے کوارڈی نیٹر رانا وارث حسین’ پی اے ٹو شیخ یوسف میاں مجاہد’ ذیشان ککے زئی کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ تقریب میں ملک محمد سلیم اپنے صاحبزادوں ملک یاسر سلیم’ ملک ناصر سلیم ‘ ملک عثمان سلیم اور ملک اویس سلیم کے ہمراہ اور دیگر عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر میزبان ملک محمد سلیم نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے’ آخر میں مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں