گلی محلوں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلی محلوں کی نگرانی کیلئے یونین کونسل سطح تک سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں صوبے بھر کی تقریبا 7 ہزار یونین کونسلز کو شامل کیا جائے گا، جبکہ اس پر عملدرآمد کیلئے 5 ارب روپے درکار ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں اور منظوری کیلئے سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی منصوبے کی منظوری کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی ہدایت پر یونین کونسل سطح تک مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کیا جائیگا، تاکہ ہر گلی اور محلے کی نگرانی یقینی بنائی جا سکے ۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب میں سیف سٹی سسٹم کو نچلی سطح تک توسیع دی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں مدد حاصل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں