فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم ہائی اسکول طارق آباد میں ہونیوالے سالانہ پروگرام کے حوالے سے لائلپورین مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر ساجد عظیمی منعقد ہوا- اجلاس میں بانی اراکین لائلپورین ڈاکٹر ساجد عظیمی، ڈاکٹر فدا حسین اور رانا منظور احمد نے شرکت کی، جبکہ دیگر معزز اراکین میں استاد محترم میاں سر رفیق انور ، سینئر اسکول ممبر محترم عالم، رانا عتیق، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ غلام مصطفی، وحید بندیشہ ، عابد مرزا اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ جس کے تحت موجودہ عالمی اور ملکی حالات، سرکاری سمارٹ لاک ڈائون، اسکول تعطیل اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 25 اپریل اسکول فائونڈیشن ڈے کو ہونے والی سالانہ تقریب کا انعقاد اسکول طلبا کے لئے 16 اپریل بروز جمعرات صبح 9.30 بجے اسکول مین ہال میں کیا جائے گا – تقریب کا بنیادی مقصد موجودہ اسکول طلبا کو لائلپورین بھائی چارے اور محبت کے تصور سے آگاہی دینا ہے ۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں “رانا منظور اسکالرشپ” اور اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ طلبا کے اندر صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سر حافظ مصطفی کی زیر نگرانی لائلپورین اسکول طلبا کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ساتھ ہی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوگی ۔25 اپریل بروز ہفتہ سابقہ طلبہ مسلم ہائی اسکول (الومنائی)کے اعزاز میں مرکزی اسکول فائونڈیشن ڈے تقریب (25اپریل)کے حوالے سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں انتہائی سادہ پروقار اساتذہ ۔ طلبا بیٹھک کا اہتمام کیا جائے گا۔ باقاعدہ اعلان 17اپریل کو کیا جائے گا۔




