فیصل آباد (خصوصی رپورٹر ) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد وینگ ٹریڈرز سکا گروپ کے وفد کی صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی فیصل آباد نعمان مجید سے ان کے آ فس میں خصوصی ملاقات، انہیں پھولو ں کا گلدستہ پیش کیا، وفد میںجنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرزملک سہیل نیاز طور، جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرز ملک عباس اشرف،فنانس سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری اعجاز احمد، جوائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران مرزا مظہر صدیق بیگ، ترجمان ینگ ٹریڈرز شیخ فرحان ،ملک زاہد مجید،ملک شاہد مجید، آصف وہرہ سمیت دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی نعمان مجید اور ان کے پوری ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اور انہیں شہر میں دیگر تاجروں کے مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا جس پر ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی نعمان مجید نے تاجروں کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تاجروں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی، تاجربرادری ہمارے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنا پیرا فورس کا ذمہ داری ہے۔صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہدر زاق سکا ودیگر تاجر رہنمائوں نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے پیرافورس کاشکریہ ادا کیا۔




