مون سون سے قبل تمام منصوبہ جات کی تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر سرگودھا

سرگودھا(بیوروچیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے واسا کے زیرِ اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے جاری 14 ارب روپے کے میگا سیوریج پراجیکٹ کے فیز ون کو 30 مئی تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مون سون سے قبل تمام منصوبہ جات کی تکمیل یقینی بنا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے کے اچانک معائینہ کے دوران دیں۔ کمشنر نے سلانوالی روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا رانا ابوبکر نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشنز کو ختم کر کے مرکزی نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے موسم میں نکاسی آب کا نظام مؤثر انداز میں کام کر سکے۔ کمشنر نے کمپنی باغ میں زیر تعمیر انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک کی فاطمہ جناح روڈ پر بنائی جانے والی ڈرین کا بھی معائینہ کیا۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ٹینک کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس سے ملحقہ ڈرینج سسٹم پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں