ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،میاں بیوی زہر کھا کر ہلاک ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناجائز تعلقات کے شبہ کے جھگڑے پر 4بچوں کے والدین میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ 69 رب کے رہائشی اکبر علی نے بتایا کہ اسکی بیٹی سونیا بی بی کی شادی محمد ابرار ولد اسلم کے ساتھ 13سال قبل ہوئی۔ میاں بیوی ہنسی خوشی رہ رہے تھے کہ اور ان کے چار بچے پیدا ہوئے جو کہ حیات ہیں، کچھ عرصہ قبل معلوم ہوا کہ سونیا بی بی کے نوجوان ملک اظہر سکنہ کھرڑیانوالہ کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے ہیں جسکی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہنے لگا، گزشتہ شب بھی میاں بیوی میں اسی بات پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جسکی وجہ سے دونوں کی حالت غیر ہوئی تو بچوں نے ان کو بتایا۔ وہ گھر پہنچے تو دونوں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار چکے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں