کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانیوالے پراپرٹی مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی،CPOبلال عمر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروا ئیو ں میں تیزی’رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 444 مقدمات کا اندراج کر کے 492ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ۔ پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف اندراج سے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج یقینی بنائیں۔ پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ ذمہ دارشہری ہونیکاثبوت دیں اور کرایہ داری ایکٹ کی بابت اندراج یقینی بنائیں۔ ہم سب مل کر اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں