گندم کی پیداوار 2کروڑ 93لاکھ ٹن سے تجاوز

لاہور(بیورو چیف)وزارت غذائی تحفظ نے خریف فصلوں کے اہداف مقرر کر دیئے۔ دستاویزات کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار کا ہدف 96لاکھ 42ہزار ٹن مقرر ہے، کپاس کا زیر کاشت رقبہ 21لاکھ 60ہزار ہیکٹر سے زائد رکھنے کا ہدف ہے۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گنے کی پیداوار کا ہدف 8کروڑ 3لاکھ 20ہزار ٹن، چاول کی مجموعی پیداوار کا ہدف 91 لاکھ 70ہزار ٹن مقرر ہے۔ مکئی کی پیداوار 97 لاکھ 74ہزار ٹن تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ مونگ کی پیداوار کا ہدف 1لاکھ 48ہزار ٹن، ماش کی پیداوار کا ہدف 8ہزار 460ٹن، مرچوں کی پیداوار کا ہدف 1لاکھ 46ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔مالی سال 2024-25اور 2025-26 کی ربیع کی فصلوں کا جائزہ بھی جاری کردیا گیا، گندم کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا، 2کروڑ 93لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی، چنے کی پیداوار میں نمایاں 52فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں