ثالثی کوششیں’ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم متحرک (اداریہ)

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب پر جدہ پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ نے اور دیگر اعلیٰ حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ثالثی کوششوں کا حصہ ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے وزیراعظم شہباز شریف وپاکستانی وفد کا جدہ ائیرپورٹ پر شہزادہ سعود بن مشعال ودیگر نے پرتپاک استقبال کیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر توجہ مرکوز ہو گی جبکہ دورہ ترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر طیب اردوان سے ملاقات ہو گی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے وفاقی وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 3ارب ڈالر کے اضافی ڈیپازٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں پاکستانی وفد ایران امریکہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جاری سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کا حصہ ہے،، امریکہ اور ایران جنگ کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ایران اور امریکہ کے وفود کے اسلام آباد میں مذاکرات کو عالمی سطح پر سراہا گیا دونوں ملکوں کے درمیان مزید بات چیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوشاں ہیں اس حوالے سے تہران اور سعودی عرب کے دوروں کے مثبت نتائج کی توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خلیجی ریاستوں میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے بھی کوششیں کر رہے ہیں ایران امریکہ جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ریاستوں میں امریکی واسرائیلی دفاعی مراکز اور ائیربیسز پر حملے کئے جس کے باعث خلیجی ریاستوں میں ایران کے خلاف ردعمل سامنے آیا تاہم پاکستان نے اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا اور ایران نے وعدہ کیا کہ ایران کی سرزمین کو خلیجی ریاستوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا جو خوش آئند بات ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی اور جلد ہی اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے دوبارہ ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو جائیگا۔ انشاء اﷲ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں