اسلام آباد (بیورو چیف)فیڈرل پبلک کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کیلئے نئی آسامیوں کا اعلان کردیا جس میں اوپن میرٹ، صوبائی، خواتین اور اقلیتی کوٹہ شامل ہے ،مذکورہ تعیناتیاں پولیس، فارن سروس، آفس مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں ہوں گی۔ایف پی ایس سی نے بتایا ہے کہ سی ایس ایس کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے ،مجموعی طور پر 327آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، ان میں 191نئی اور 136پچھلے برسوں کی منتقل شدہ آسامیاں بھی شامل ہیں۔




