لاہور( بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسزسامنے آرہے ہیں ،شہر میں ملیریا کے مریض بھی رپورٹ ہونا شروع ہوگئے جبکہ رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر کے مطابق رواں سال ڈینگی کو قابو کرنے کیلئے 1600ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں، انسداد ڈینگی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا وہاں پر ریڈ اسٹیکر لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔




