فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سرکل فیصل آباد نے حج’ عمرہ کے نام پر فراڈ کرنیوالے ایجنٹ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ زاہدہ پروین نے ایف آئی اے کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ٹریول ایجنٹ ندیم ولد پرویز اختر سکنہ 39 گ ب نے حج کے لیے سعودیہ بھجوانے کیلئے 25لاکھ روپے کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ حج پر نہ بھجوایا۔ جس پر FIA کے ایس ایچ او اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر مذکورہ ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف امیگریشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




