کراچی (بیوروچیف) کراچی میں 3مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم توڑ گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری سیکٹر 36میں 3مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چل بسے۔مزدوروں کی موت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار افسوس کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے اس سے قبل بھی کئی مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔




