حج فلائٹ آپریشن کا آغاز،فیصل آباد سے بھی23پروازیں روانہ ہونگی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز ہو گیا۔کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز160عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی حج آپریشن کا باقاعدہ آغازکل19اپریل سے ہوگاپی آئی اے رواں سال191پروازوں کے ذریعے 55,000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچائے گی۔سرکاری اسکیم کے تحت 49000 اور پرائیویٹ حج گروپس کے تحت 6000 سے زائد عازمین پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے تحت 46 پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے 15,400 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گا۔ کراچی سے 55 پروازوں کے ذریعے 15,000 سے زائد، لاہور سے 34 پروازوں کے ذریعے 12,377، فیصل آباد سے 23 پروازوں کے ذریعے 3,680، ملتان سے 13 پروازوں کے ذریعے 5,383، سیالکوٹ سے 5 پروازوں کے ذریعے 2,075 اور کوئٹہ سے 15 قبل از حج پروازوں کے ذریعے 4,487 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا ۔حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کے لیے 19 اپریل کو رات 01:55 بجے390 سے زائد عازمین کو کے کر روانہ ہوگی۔فیصل آباد سے پرواز پی کے 4003 بھی 19 اپریل کو ہی دن 11:05 بجے 150 سے زائد عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ملتان سے پہلی حج پرواز 20 اپریل کو مدینہ منورہ کے کیلئے صبح 06:35 بجے 391 عازمین کو لے کر اڑان بھرے گی۔اسلام آباد سے مدینہ منورہ کی پہلی پرواز، پی کے 713، 21 اپریل کو صبح 11:30 بجے 300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 21 اپریل کو صبح 05:45 بجے 300 سے زائد عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی۔کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز 23 اپریل کو پی کے 743 کے ذریعے صبح 07:15 بجے 391 عازمین حج اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔لاہور سے قبل ازحج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 چوبیس اپریل کو رات 22:20 بجے 300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔پاکستان اور سعودی عرب میں ائیرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر پر موجود ایئر لائنز کی ٹیمیں عازمین حج کو معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو انشاء اللہ اختتام پذیر ہوگاعازمین کی خدمت کیلئے ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے اور تمام ٹیمز کو سی ای او پی ائی اے کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ حجاج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نا برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں