فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیارے بھائی محمد شہزاد کو قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کا چیئرمین پنجاب اور پیاری بہنا مصباح کو چیئر پر سن پنجاب نامزد کر دیا گیا’ چیف آرگنائزر صوفی مختار احمد نے نڑوالہ روڈ پر منعقدہ تقریب کے دوران ان کی نامزدگی کا اعلان کیا’ اس موقع پر پیاری بہنا شازیہ’ رضیہ’ رابعہ’ ندا’ستارا رانا’ کلثوم رفیع’ پیر شیرعلی’ بشپ سرفراز انور’ زاہد سندھو مرکزی ترجمان قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان ‘ عرفان علی انصاری ترجمان پنجاب’ شمعون گل کوارڈی نیٹر ڈسٹرکٹ’ میڈم نجمہ سلیم ہیڈ آف ویمن ڈیپارٹمنٹ’ ملک اکبر ڈپٹی چیف آرگنائزر’ عاصم خان’ رانا وقاص’ رانا غلام مصطفی’ ڈاکٹر منور راجہ’ علامہ ولید اشرف’ رانا آصف ارشد’ عبدالقیوم انصاری’ حافظ عبدالقادر’ مظہر عباس شاہ’ سید توقیر شاہ کے علاوہ قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے ممبران کثیرتعداد میں موجود تھے’ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیئرمین پنجاب قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان پیارے بھائی محمد شہزاد اور نامزد چیئرپرسن پنجاب پیاری بہنا مصباح نے کہا کہ ہم مرشد طارق اسلم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور محبت’ امن اور بھائی چارے کے منشور پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے مرشد طارق اسلم مرحوم کے لگائے ہوئے پودے کو تناور درخت بنائیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم سب برابر ہیں’ کوئی بڑا اور کوئی چھوٹا نہیں’ عہدے ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتے’ انہوں نے کہا کہ دین اسلام مکمل سلامتی کا دین اور ضابطہ حیات ہے’ اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں’ قرآن مجید میں ارشاد کے ”مومنوں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو” نبی کریمۖ کا ارشاد ہے کہ تمام بنی نوع انسان اللہ تعالیٰ کا قبیلہ ہے’ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے’ جس کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔




