میونسپل کمیٹی صفدر آباد کے پنکھے چوری

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد کھجور والی میونسپل کمیٹی صفدرآباد کے صحن میں لگے بجلی کے پنکھے نا معلوم ملزمان اتار کر لے گئے ۔اطلاعات کے مطابق میونسپل کمیٹی صفدرآباد کے احاطہ میں جامع مسجدکھجور والی کے صحن میں نمازیوں کی سہولت کے لئے بجلی کے پنکھے لگے ہوئے تھے کہ نا معلوم ملزمان لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد کے تین پنکھے اتار کر چلتے بنے جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیںمل سکا۔بجلی کی بندش ہونے سے چوروں کو موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور استعمال کیا اور رات کی تاریکی میں مسجد کے صحن میں لگے تین پنکھے چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں