آبنائے ہرمز کھولنا پاکستان کے ثالثی کردار کا نتیجہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی اورایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان پاکستان کے ثالثی کردار کا نتیجہ ہے اب پاکستان میں توانائی کابحران کابھی خاتمہ ہوگااور تجارتی بحری جہازوں کی آمدور فت سے معیشت بھی مستحکم ہوگی ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک ایسابھی وزیراعظم دیا گیا جودنیامیں اپنی فون کال اور بات نہ سننے کا اعتراف کرتے رہے مگرموجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورفیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دنیابھر میں وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردارپرہرسطح پرسراہاجا رہاہے اور اسلام آباد کے ثالثی کردارکوموثر قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا جنگ بندی کے حصول میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرنا پاکستانی قوم کے لئے باعثِ فخرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں