چالاک ملزمان نے 4شہریوں کے90لاکھ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 4شہریوں کے 90لاکھ ہڑپ کر لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے شہری سہیل نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم منیر احمد نے 20لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ سرکلر روڈ کے صغیر احمد کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم شاہد اقبال نے 15لاکھ’ سرکلر روڈ کے عظیم سے ملزم رضوان نے 14لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا جبکہ گلبرگ روڈ کی عظمیٰ افضل کا کہنا ہے کہ ملزم محسن نے کاروبار کیلئے 40لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے جعلی چیک دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں