ٹک ٹاک کے نئے ایڈ ٹولز متعارف

اسلام آباد ( بیو رو چیف )ٹک ٹاک نے پاکستان میں بزنس گروتھ کے لیے اپنے نئے ایڈ ٹولز متعارف کرا د ئیے ہیں۔اس نئے پلیٹ کو ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا نام دیا گیا ہے، جو کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدفی ناظرین (target audience) تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔اس بزنس ایڈز منیجر کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے موثر مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے برانڈز کی ترقی کے لیے پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے اشتہاری نظام کو نہ صرف آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں بلکہ اسے مثر انداز میں بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔یہ اقدام پاکستان میں مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ٹک ٹاک کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی پلیٹ فارم کی جانب سے #GrowWithTikTok جیسے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جا چکے ہیں، جن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تخلیقی صلاحیتوں، عملی تربیت اور بہترین حکمتِ عملیوں کے ذریعے اپنی آن لائن موجودگی مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں