فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایران’ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ بندی ہو چکی’ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیںمگر بدقسمتی سے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں جنگ سے پہلے والی سطح پر نہ آ سکیں’ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اپنے وعد ے کی پاسداری کرتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکاء سے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمود احمد’ صدر چوہدری شکور گجر’ جنرل سیکرٹری چوہدری ظفراقبال و دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبداللہ’ فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ ملک محمد اکرم’ ملک انوارالحق’ چوہدری نواز کموکا’ پروفیسر اختر حسین’ سید ناظم حسین شاہ’ محمد عمیر شفیق ‘ چوہدری شہریار’ ملک ارسلان’عامر سجاد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ مہنگائی میں غوطے کھاتی عوام کو مزید مہنگائی کی آگ میں نہ جھونکا جائے’ حکومت کو چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینا ہوگی ‘ چھوٹا تاجر خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا ‘ حکومت چھوٹے تاجروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے تاکہ ان کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آ سکے’ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے جن سے تاجر طبقہ اور عوام کی کو ریلیف ملے اور عوام سکھ کا سانس لیں اور ملک اقتصادی ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہو سکے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبداللہ’ فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ ملک محمد اکرم’ ملک انوارالحق’ چوہدری نواز کموکا’ پروفیسر اختر حسین’ سید ناظم حسین شاہ’ محمد عمیر شفیق ‘ چوہدری شہریار’ ملک ارسلان’عامر سجاد و دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت سسکتی عوام کا اور کتنا خون نچوڑنا باقی ہے’ آخری سانسیں لیتی ہوئی عوام پر کچھ رحم کھایا جائے اور انہیں شارٹ ٹرم پالیسیاں بنا کر ریلیف پہنچایا جائے تاکہ وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں’آخر میں اجلاس کے شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجن کی بہترین حکمت عملی اور شبانہ روز کوششوں سے ایران’ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ بندی ممکن ہو سکی’ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے میں پوری طرح سنجیدہ ہے اور مذاکرا ت کو کامیاب بنانے کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات انتہائی لائق تحسین ہیں۔




