فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے تمام سرکلز مثالی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھیں سڑکوں پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں حادثات کی روک تھام کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے سرکلز آفیسرز سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہر سرکل میں ٹریفک سیکٹرز کی اچانک چیکینگ بھی جاری رکھی جاے سی ٹی او نے سرکلز میں سٹاف کو بریف کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کریں۔




