روسی تیل کی فروخت میں16مئی تک توسیع

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے روسی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے متعلق محدود رعایت میں توسیع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 17اپریل سے قبل ٹینکروں پر لوڈ کیا گیا تیل 16مئی 2026تک فروخت، ترسیل اور آف لوڈ کیا جا سکے گا۔امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ جنرل لائسنس کے مطابق یہ اجازت ان تمام کھیپوں پر لاگو ہوگی جو 17اپریل کو مشرقی وقت کے مطابق رات 12بج کر ایک منٹ تک جہازوں پر لوڈ ہو چکی تھیں۔دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رعایت بعض علاقوں پر لاگو نہیں ہوگی، جن میں کریمیا، ڈونیٹسک اور لوگانسک کے علاقے شامل ہیں، جبکہ ایران، کیوبا اور شمالی کوریا کے ساتھ لین دین بھی اس اجازت سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں