عمران احمد ملک SSP آپریشن فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فیصل آباد سمیت دیگر اضلا ع کے افسرا ن کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دیئے۔ تبد یل ہونے والوں میں عمران احمد ملک کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد تعینات کر دیا جبکہ سلیم احمد کلاچی کو فیصل آباد سے ایس ایس پی سی سی ڈی ملتان تبدیل کردیا ‘احمد نواز شاہ کو ترقی دے کر ایس ایس پی آر ایم پی فیصل آباد ‘محمد نبیل کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان’ کاشف اسلم کو انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ لاہور’ خرم شہزاد کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن-II لاہور’ احمد ارسلان کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب’ شاہ میر خالد کو ایس پی آر او سی سی ڈی لاہور’ جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی-III لاہور’ اسد علی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون لاہور’ عاطف امیر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور’ بلال احمد کو ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور’ اظہر جاوید کو آر ایم پی پنجاب’ حسن فاروق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹائون’ حنا نیک بخت کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ’ شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹیگیشن ننکانہ صاحب’ شاہد رشید کو ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال’ فرخ سہیل سندھو کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا’ محمد آصف صفدر کو اسپیشل برانچ سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ عاطف نذیر اور کامران عامر خان کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں