فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عباس پور روڈ، ڈِنگہ پھاٹک کے قریب مسعود ٹیکسٹائل مل کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 7افرادبری طرح زخمی ہوگئے، ریسکیو1122ٹیموں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں 40سالہ مجاہد ‘ 35سالہ محمد شفیق ‘ 24سالہ محمد کامران’30سالہ عمران ’30سالہ فزیلہ بی بی ‘ 46سالہ محمد خالد اور36سالہ محمد عمران شامل ہیں۔




