LNGکی عدم فراہمی،بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کر خبردارکیا ہے کہ بجلی کی طلب تیزی سے بڑھنے لگی ہے، جلد ایل این جی کے4کارگوز درکار ہیں ورنہ ڈیزل کے استعمال سے بجلی مہنگی اورلوڈ شیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط میں لکھا ہے کہ گرمی میں تیزی نے بجلی کی طلب بڑھادی ہے، پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی بہت ضروری ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی کے جلد 4 کارگوز کا انتظام کرنیکا کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قطر سے لمبی مدت کے معاہدوں والی ایل این جی سے یہ انتطامات کیے جائیں۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایل این جی نہ ملی تو لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ جائیگا اور ایل این جی عدم سپلائی پرمہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑیگا، مہنگا ڈیزل بجلی کی پیداواری لاگت بڑھادیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں