فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)خادم الاسلام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محلہ آلہ آباد مدرسہ دار رحمت میں ولی کامل عاشق قرآن حضرت الحاج الحافظ القاری ڈاکٹر پیر خادم حسین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔عرس مبارک کی صدارت پیر سید حسنین شاہ گیلانی المعروف آغا جی سرکار نے کی اور جامع میں قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا گیا۔عرس مبارک میں نعت رسول مقبول کی سعادت صاحبزادہ ارشاد قادری نے حاصل کی ۔تقریب میں علماء کرام، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔قاری محمد اکمل اکبر چشتی اور محمد اجمل اکبر چشتی نے قافلوں کے ساتھ شرکت کی۔خادم قرآن قاری علی اکبر چشتی المعروف نورانی پیر صاحب نے اختتام محفل پر عظمت قرآن اجاگر کی اورآنے والے احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور امن کیلئے دعائیں بھی مانگی ۔




