محکمہ لائیو سٹاک مویشی پاک حضرات ‘کسانوں کو سہولیات فراہم کرے،ڈاکٹر حیدر علی خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹا ک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت پراگریس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ضلع کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام محکمانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں او پی ڈی، ویکسینیشن، مصنوعی نسل کشی، حمل ٹیسٹ اور 9211ایس پی ایم ایس سسٹم پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ شامل تھے۔اجلاس کے دوران افسران ، ہسپتالوں، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بروقت ڈیٹا رپورٹنگ، شفافیت، فیلڈ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا تاکہ محکمانہ اہداف کا موثر حصول یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں