دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد کیش لیکر فرار

صفدرآباد(نامہ نگار)میاں علی ڈوگراں روڈ پر تھانہ بازار خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی طاہر عمران کی دکان کے تالے توڑ کر داخل ہونے کے بعد کیش دراز میں سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے نکال کر فرار ہو گئے۔خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی عمران طاہر نے میاں علی روڈ خانقاہ ڈوگراں میں اسپیئر پارٹس کی دکان بنا رکھی ہے۔نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے توڑنے کے بعددکان مین داخل ہوئے اور کیش دراز کا تالا توڑ کر اس میں موجود 170,000 روپے نکال کر فرار ہو گئے ۔دکان دار نے ریسکیو کو 15 پر کال کی جس پر خانقاہ ڈوگراں پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں