جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ اور سی ای او ہیلتھ فیصل آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ ڈاکٹر شہزاد رانا کی زیر نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے عابد نظامی و دیگران نے اندرون شہر کی ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کی سپرائراز چیکنگ کی اور ہدایات جاری کیں کہ دکاندار خالی جگہوں پر صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے موسم کی تبدیلی کیساتھ ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ممکن ہو جاتا ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بیناد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذکوران نے مزید کہا کہ شہری اپنے گھروں دکانوں کی چھتوں اور ائیر کولروں کو روزانہ کی بیناد پر صاف ستھرا رکھیں اور مذکورہ جگہوں پر صاف پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے ہر شہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بینادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔




