کراچی(بیوروچیف)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو گئے۔سٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15اپریل کو 2ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں، 20اپریل کو ویلیو ڈیٹ پر ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔سعودی عرب سے موصول رقم 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو3رب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028 تک جائے گی۔




