فیصل آباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا سکون چھین لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ات مچا دی،آج پھر مزید 58وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوبا ش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ بلال ٹائون کے رہائشی طیب کی اہلیہ (ش) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے علاقہ 263ر۔ب کے علی رضا کی اہلیہ کو ملزمان خلیل وغیرہ اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ملت کالونی کی رہائشی نجمہ شاہین نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا اسد اللہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ طارق آباد کے عبدالرحمان سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون، الیاس پارک کے انور خلیل کے گھر سے قیمتی سامان، ڈائیوو روڈ پر کاشف سے لیپ ٹاپ فون چھین لیا، مراد آباد کے محسن خان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، امباں والی بستی کے عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، سجاد ٹائون کوکیانوالہ کے عامر رضا کا گھر لوٹ لیا، رضا آباد بازار نمبر2 کے رہائشی پولیس کانسٹیبل عرفان علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوںروپے مالیت کے12تولے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے، 5ج ب کمال پور کے حیدر علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، کہکشاں کالونی کے عتیق الرحمان سے10ہزار وفون، نلکہ کوہالہ کے فیصل محمود کے گھر سے سامان چوری، 7ج ب کے قریب مدثر علی سے30ہزار وفون چھین لیا، باگیوالا کے قریب عباس اکبر سے 50ہزار وفون، چھوٹا گھونا کے قریب نعیم سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، گیماں والا چوک کے قریب ثمینہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سامان چوری، بھائی والا کے آصف کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 141ر۔ب کے عارف علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، سمندری روڈ پر دانش کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، گنیش مل کے قریب وقاص کی دکان سے 3لاکھ کا کپڑا چوری، 235ر۔ب کے وقار حسن سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا، 253ر۔ب کے بابر حسین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 32ج ب کے اشفاق کی دکان سے سامان چوری، 209ر۔ب کے نوید علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، جھنڈا پیر روڈ پر راحت علی سے 55ہزار وفون، 126گ ب کے شہباز مسیح کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 24گ ب کے ہارون بشیر سے 20ہزار وفون، 121گ ب کے الیاس کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 90گ ب کے اشفاق کی حویلی سے بکرے چوری، 563گ ب کے نصیب علی سے 55ہزار وفون، 563گ ب کے شمعون کے گھر سے سامان چوری، 105ر۔ب کے اختر کے گھر سے قیمتی کبوتر چوری، 409گ ب کے عمران کی حویلی سے مویشی چوری، چاہ خیرکے عاکف سے ڈیڑھ لاکھ، 598گ ب کے محمد یار کی دکان لوٹ لی، 608گ ب کے ناصر کی حویلی سے مویشی چوری، نئی سمندری کے اویس کے گھر کا صفایا کر دیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ولی پورہ کے قیصر سرور، منیر آباد پلی کے قریب محمد علی، عزیز فاطمہ ہسپتال سے حاجی طارق، 72ج ب کے عمران، فاروق آباد کے حسن حفیظ، جڑانوالہ روڈ سے عابد حسین،208ر۔ب کے محمود احمد، 215ر۔ب کے علی رضا، 72گ ب کے میاں شہروز، 61گ ب کے عظیم، جڑانوالہ کے اشرف، مکوآنہ کے طیب حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں