فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے دہشت گردی’ اقدام قتل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سٹی تاندلیانوا لہ کے علاقہ425 گ ب میں2مارچ 2026 ء کو ملزمان نعمان عرف نومی وغیرہ دو درجن کے قریب مسلح افراد نے الطاف حسین کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ذاتی رنجش کی بناء پر منور بی بی کو اغوائ’ ابرار حسین اور زبیدہ بی بی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف پھیلا دیا جس پر پولیس نے دہشت گردی’ اقدام قتل اور اغواء سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ قیصر مختار نے اپنے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




