ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمن، فرقان اور بلال کو حراست میں لے لیا، جو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 12بور کی تین بندوقیں بھی برآمد کر لیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔




