شیر خوار بچی ماں کے حوالے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ظفر کالونی میں شیرخوار بچی کو سسرال والوں سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل گھریلو جھگڑے پر ظفر کالونی میں سسرالیوں نے بہو صائمہ بی بی سے شیرخوار بچی دعا فاطمہ کو چھین کر گھر سے نکال دیا تھا، جس پر خاتون نے انچارج تحفظ مرکز سے رابطہ کیا تو انچارج مدیحہ ارشاد نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شیرخوار بچی کو سسرال والوں سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں