گوجرہ (نامہ نگار )سٹی پولیس گوجرہ نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی ہے معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ سرا ج ٹائو ن کا عارف نا می منشیات فروش ریلوے لا ئن کے قریب منشیات فرو خت کرنے میں مصروف ہے جس پر پو لیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے بھاری مقدار میں آ ئس برآ مد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔




